• news

مظفر آباد: ٹیکسی دریائے نیلم میں جاگری‘ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق‘ 1 زخمی

مظفر آباد (صباح نیوز) مظفر آباد کے قریب نیلم اشکوٹ سے آنے والی ٹیکسی سیری کے مقام پر دریائے نیلم میں جاگری حادثہ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ حادثہ کا شکار خاندان جنازے میں شرکت کے لیے مظفر آباد آرہا تھا کہ ٹیکسی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری‘ جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمی شخص کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیاجہاں زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن