• news

شامی فورسز کی حلب میں پیشقدمی، جنگ بندی کیلئے امریکہ، روس کے پھر مذاکرات

دمشق، ماسکو (اے پی پی+ اے ایف پی+ رائٹرز+ بی بی سی) شامی فورسز روسی فضائی مدد کے ذریعے حلب شہر میں مسلسل پیش قدمی کررہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس نے کہا کہ حلب کے مشرقی حصوں میں روسی اور شامی طیاروں نے گزشتہ روز بمباری کاسلسلہ جاری رکھا۔ امریکہ اور روس کی جانب سے شام میں ایک اور جنگ بندی کروانے کیلئے کے سلسلے میں سوئٹزر لینڈ میں مذاکرات شروع ہورہے ہیں ۔ادھر امدادی اداروں نے ان علاقوں میں امداد پہنچانے کیلئے کم سے کم 72گھنٹے کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ مقصد بیماروں کو نکالنا اور محصور علاقوں میں ادویات پہنچانا ہے۔ لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں کسی بڑی پیش رفت کی امید کم ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق مشرقی حلب میں بمباری سے اب تک370افراد مارے جاچکے ہیں جن میں 70بچے بھی شامل ہیں۔ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام کے بارے میں دوبارہ ٹیلی فونک گفتگو کی ۔

ای پیپر-دی نیشن