اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری کو کینسر کی دوائی روکدی، حالت تشویشناک
رام اللہ (این این آئی) اسرائیلی حکام نے زیرحراست فلسطینی شہری کو جیل میں دی جانیوالی کینسر کی دوائی روکدی ہے جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسیر بسام السائح پچھلے کئی سال سے زیرحراست ہونے کیساتھ ساتھ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔ قابض صہیونی فوج نے شہید فلسطینی نوجوان مہند الحلبی کی عمر رسیدہ والدہ کو پوچھ گچھ کیلئے پولیس مرکز میں طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا جسے بعد ازاں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے شہید مہند الحلبی کی والدہ کو گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے ایک پولیس سٹیشن میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔ وہ پیش ہوئیں تو بارڈر فورسز نے انہیں حراست میں لے لیا۔