سیاحتی مقام پر راکٹ حملے کے بعد ترک پولیس کا کریک ڈائون ، کرد جنگجوئوں سے تعلق پر 25گرفتار
انقرہ (اے ایف سی ) جنوبی علاقے انتالیہ میں راکٹ حملے کے ایک روز بعد ترک پولیس نے کریک ڈائون کے دوران کرد جنگجوئوں سے تعلق کے شبہ پر 25افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ انتالیہ معروف سیاحتی مقام ہے اس پر حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ انا دولو نیوز ایجنسی کے مطابق پکڑے گئے افراد کے بارے میں خیا ل کیا جاتا ہے کہ اِنکا کرد وں سے تعلق ہے ۔