مصری وفد تنازعات پر بات چیت کیلئے سعودی عرب کا دورہ کرے
قاہرہ (اے پی پی) مصر کا اعلیٰ سطح کا ایک وفد آئندہ چند روز میں سعودی دارالحکومت ریاض کا دورہ کرے گا اور سعودی حکام سے لیبیا،عراق، یمن اور شام میں جاری تنازعات سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفد میں اعلیٰ مصری عہدے دار شامل ہوں گے۔وہ سعودی عہدے داروں کے ساتھ شام کے بارے میں ایک مجوزہ قرار داد پر بھی بات چیت کریں گے۔ یہ قرارداد آئندہ چند روز میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔