سنگاپورآسٹریلیا میں فوجی اڈہ قائم کرے گا
کینبرا (اے پی پی) سنگا پور آسٹریلیا میں اپنے حدود رقبہ سے دس گنا بڑا ایک فوجی اڈہ قائم کرے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ سنگاپور کے وزیراعظم لی ہائسان لونگ کے دورہ آسٹریلیا کے دوران طے کیا گیا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں دونوں ممالک انسداد دہشت گردی، دفاعی تجارت ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔