• news

حکومت نے اساتذہ کو بند گلی میں دھکیل دیا، احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں، رانا لیاقت علی

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ پنجاب کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ نومبر کے آخری ہفتہ میں پنجاب بھر سے اساتذہ احتجاجی مارچ کریں گے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے جبکہ ضلعی سطح پر احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا۔حکومت پنجاب نے اساتذہ کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے ۔اور اب احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن