• news

لوڈشیڈنگ خاتمے کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا، حافظ زبیر کاردار

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ زبیر کاردار نے کہا ہے کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے ملک بھر میں اندھیروں کا راج بپا کردیا لوڈ شیڈنگ بے قابو ہوتی جارہی ہے اور عوام سراپا احتجاج ہیںشارٹ فال 5ہزارسے تجاوزکرچکا ہے ۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں لوڈ شیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہوگیا ہے بجلی کی شدید کمی کی وجہ سے نہ صرف گھروں بلکہ مساجد سمیت دیگر مقامات پر پانی کی بندش کی سے عوام کو معمولات روزمرہ میں دقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن