• news

ڈیل کی سیاست جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے، الطاف شاہد

لاہور( پ ۔ر) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ڈیل کی سیاست جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے۔ چوروں کا حالیہ اتحاد چوں چوں کے مربے کی حیثیت رکھتا ہے۔ جس کا اپنا دامن کرپشن سے داغدار ہو وہ دوسروں کی صفائیاں نہیں دے سکتے، بلاول زرداری ابھی ابھی بالغ ہوئے، انہیں علم نہیں ان کے انکل پاکستانیوں کا خون نچوڑتے رہے ہیں جو لوگ کراچی کو کرچی کرچی کرنے میں ملوث ہیں وہ عنقریب قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن