لٹیرے زمین کی تہوں میں بھی چھپیں‘ عوام باہر نکال لیں گے: سراج الحق
لاہور+ گجرات+ منڈی بہاﺅ الدین (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگاران) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے زمین کی سات تہوں کے نیچے بھی جا چھپیں عوام انہیںگریبان سے پکڑ کر باہر نکالیں گے۔ کسی حکمران، وڈیرے اور جاگیردار کو قومی دولت ہضم کرنے کا موقع نہیں دیں گے، مظلوم ظالم جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کیخلاف متحد ہورہے ہیں، مغل شہزادوں اور سیاسی برہمنوں سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ڈھوک قاسم میں سماجی رہنما محمد یوسف وڑائچ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگریز دور سے وہی چند خاندان اقتدار کے ایوانوں میں براجمان ہیں جنہیں قوم سے غداری اور انگریز سے وفاداری کے عوض بڑی بڑی جاگیریں اور سرمایہ ملا‘ حکمران ٹولے عوام کی خوشیاں چھین کر انہیں مسائل کے حوالے کردیا‘ غریب پر تعلیم‘ صحت روزگار اور انصاف کے دروازے بند ہیں‘ دولت کے بل بوتے پر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے والے دونوں ہاتھوں سے قومی خزانہ لوٹتے ہیں اور ملک سے باہر منتقل کردیتے ہیں جبکہ عام آدمی دو وقت کے کھانے سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کی جڑ ان حکمرانوں سے نجات کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ عوام دیانتدار اور باصلاحیت قیادت کا انتخاب کرےں اور لٹیروں سے ایک ایک پائی وصول کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دےں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس‘ دبئی لیکس اور وکی لیکس نے ان لٹیروں کو بے نقاب کردیا۔ سیاست اور صحافت کی آڑ میں جرم کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے‘ حکومت نے پانامہ لیکس پر ٹال مٹول کرکے عوام کو اپنے خلاف متحد کر دیا۔ دریں اثناءسراج الحق نے گجرات میں ضلعی امیر ڈاکٹر طارق سلیم کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مےچ مےں جماعت کے کھلاڑی حصہ نہےں لےںگے،30 اکتوبرکو لاہور مےں اپنا ون ڈے کھےلیں گے‘ حکمران خود چاہتے ہیں معاملات اےوانوں عدالتوں کی بجائے سڑکوں پر حل ہوں، خود کو ٹی وی پر احتساب کےلئے پےش کرنے والے وزےراعظم نے چھ ماہ مےںکےوں کچھ نہ کےا؟ امےر جماعت اسلامی نے کہاکہ سٹےٹس کو، کرپشن، ظلم وجبر کےخلاف 23اکتوبرکو پشاور مےں اور 30 اکتوبرکو جماعت اسلامی پنجاب کا بہت بڑا جلسہ لاہور مےں ہوگا، ےہ دونوں جلسے پاکستانی سےاست کو نےا رُخ دےں گے ہم آزادی صحافت کے حامی ہےں تاہم جس طرح ہر چےزکی حد مقرر ہے اےسے ہی صحافت مےں بھی حد ہے کہ کوئی بھی خبر جو ملکی سالمےت، مفاد وعزت کےخلاف ہو اسے خود روکے۔ انہوں نے کہاکہ مارشل لاءکا دور دور تک امکان نہےں، اےسی پیش گوئےاں بھی نہےں کرنی چاہئےں۔
سراج الحق