گوجرانوالہ: تھانے میں مبینہ پولیس تشدد سے معمر شخص جاں بحق، ورثا کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج
گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) گوجرانوالہ کے علاقے بھٹی بینگو میں مبینہ پولیس تشدد سے معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق شخص کے لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ گھر پر چھاپے کے دوران معمر شخص پر تشدد کیا گیا۔ دوسری طرف پولیس حکام نے موقف اختیار کیا کہ اہلکاروں نے کوئی تشدد نہیں کیا موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ درخواست ملی تھی کہ متوفی کے بیٹے نےدرخواست گزار سے جھگڑا کیا۔
گوجرانوالہ معمر شخص