سلام شہدا ریلی کی جھلکیاں ٭ وزیراعلیٰ انتظامات چیک کرتے رہے ٭ فریال تالپور نے بلاول کو امام ضامن باندھا ٭ کنڈے لگا کر بجلی چوری کا انکشاف ٭ کارکن رقص کرتے رہے، مشکوک شخص گرفتار
کراچی(سٹاف رپورٹر + کرائم رپورٹر) پیپلزپارٹی کی ریلی میں استقبال کے لئے لگائے گئے کیمپوں میں کنڈے لگا کر بجلی چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بلاول ہاﺅس چورنگی کے اطراف سرگرم جیب کترے ریلی کے شرکا سمیت کئی صحافیوں کے موبائل فونز اور نقدی لے اڑے۔ پیپلز پارٹی کی سلام شہدا ریلی میں شرکت کے لئے پارٹی رہنما اور جیالے بڑی تعداد میں پہنچے۔ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا جو ویڈیو بنا رہا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سانحہ کارساز کی یاد میں ”سلام شہداءریلی“ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے رہے۔ جیالے ”جئے بھٹو“ کے نعروں کے ساتھ مراد علی شاہ کا استقبال کرتے اور رقص کرتے رہے۔ سلام شہداءریلی کا آغاز اتوار کے روز بلاول ہاﺅس سے ہوا، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بلٹ پروف ٹرک پر سوار ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف سمیت پارٹی کی کراچی شہر کی قیادت بھی ٹرک پر موجود تھی۔
جھلکیاں