کراچی میں ریلی کے باعث ٹریفک جام‘ ایمبولینیس پھنس گئیں‘ 3 مریض جاں بحق
کراچی(سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کی ریلی کے موقع پر کراچی میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ٹریفک پولیس نے کنٹینر لگاکر سڑکوں کو بند کرادیا جو ریلی سے 10 کلومیٹر دور تھیں۔ نیشنل سٹیڈیم کے سامنے فلائی اوور بند کردیا گیا سڑکیں بند ہونے سے ایمبولینسیں پھنس گئیں اور تین جاں بلب مریضوں نے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔ پیپلزپارٹی کی ریلی کے باعث کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہوگئی اور لاکھوں مسافروں کو پیدل سفر کرنا پڑا۔ 80 فیصد منی بسیں اورکوچیں ریلی میں شامل تھیں جو کہ اندر سے خالی تھیں اور چھتیں بھری ہوئی تھیں۔ دریں اثناءپیپلزپارٹی کی ریلی کے دوران ایک ”میت بس“ بھی ٹریفک میں پھنس گئی۔ شہری کئی کلو میٹر پیدل جنازہ لے جانے پر مجبور ہو گئے۔
مریض جاں بحق