• news

تیر تو پہلے بھی چلا تھا پتنگ کی اڑان اونچی تھی ڈھول بجا کر شہدا ریلی نکالی گئی: فیصل سبزواری

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ شہیدوں کے نام پر ڈھول کی تھاپ پر ریلی نکالی گئی۔ کراچی میں پی پی کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ جگہ جگہ کنٹینر لگائے گئے۔ تیر تو پہلے بھی چلا تھا مگر پتنگ کی اڑان اونچی تھی۔ کچھ لوگ ہماری جرات کو خوف سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ ہر سیاسی کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی تفتیش کی جائے۔ ٹرک پر سوار ہو کر کراچی کی رونقوں کو لوٹ رہے ہیں۔ کنٹینر لگا کر پتنگ کو کاٹنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ہم دھونس‘ دھمکی اور گالی کی بنیاد پر کوئی بات نہیں کرتے۔
فیصل سبزواری

ای پیپر-دی نیشن