• news

ہانگ کانگ تیراکی مقابلوں کے دوران تیراک ڈوب کر چل بسا

ہانگ کانگ(سپورٹس ڈیسک)ایک تیراک ہانگ کانگ میں تیراکی مقابلوں کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کے ساحل سمندر پرہونے والے تیراکی مقابلوں میں درجنوںتیراکوں نے شرکت کی ۔ایک تیراک تیراکی کرتے ہوئے بے ہوش ہوگیا ۔ اسے فور ی طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔1500میٹر تیراکی کے مقابلوں میں تین ہزار افراد نے شرکت کی ۔یہ تعداد گزشتہ سال سے پانچ صد زیادہ ہے ۔مقابلوں کے دوران 120 لائف گارڈز کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی ۔بعد میں دس مزید لائف گارڈ بھی شامل کر لئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن