• news

آسٹریلوی اولمپک چیمپئن سائیکلسٹ انا میئرز نے ریٹائر منٹ لے لی

سڈنی (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کی دو بار کی اولمپک چیمپئن سائیکلسٹ انا میئرز نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ۔انہو ں نے دو ماہ قبل ریو اولمپک گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ۔ انہوں نے کیر یئر میں مجموعی طور پر چھ اولمپک میڈلز اور گیارہ ورلڈ ٹائٹلز اپنے نام کئے تھے۔ انا میئر ز نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان میرے بہت مشکل تھامگر ایک نہ ایک دن یہ ہونا ہوتا ہے ۔سائیکلنگ میرے خون میں شامل ہے اور میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔اب نئی زندگی کی شروعات کرونگی ۔سائیکلنگ سے میرا تعلق تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن