• news

شادی ہالوں کے وقت میں اضافہ تک گلوکاروں کی ترقی ممکن نہیں: نوراں لعل

لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ نوراں لعل نے کہاہے کہ جب تک شادی ہالزمیں تقریبات کیلئے وقت میں اضافہ نہیںکیاجاتا،اس وقت ہمارے ملک میں گلوکاروں کی ترقی ممکن نہیںہے ۔ایک بیان میں انکا کہنا تھاکہ موسیقی سے وابستہ فنکارلاکھوں کی تعدادمیں بے روزگاری کی چکی میںپس رہے ہیں لیکن انکاکوئی پرسان حال نہیںہے ۔موسیقی کے شعبے میں اس قبل کبھی اتنابراوقت نہیں آیاتھا۔میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ لاکھوں خاندان کے چولہے آبادکرنے کیلئے اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے اورشادی ہالزکاوقت بھی سٹیج ڈراموں کی طرح ایک بجے رات تک کیاجائے تاکہ گلوکاروںاورسازندوں کوروزگارفراہم ہوسکے ۔

ای پیپر-دی نیشن