انتخابی ضابطہ اخلاق کی تیاری الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے بھجوا دئیے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے انتخابات کے دوران اخراجات کے تعین اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی تیاری کے سلسلے میں ملک کی 16 بڑی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کردئیے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمشن نے مشاورت اور سیاسی جماعتوںکی رائے لینے ایک ابتدائی مسودہ بھی تیار کرلیا ہے جس پر اجلاس میں مشاورت کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں نے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن کو کرادی ہے اجلاس 26 اکتوبر کو الیکشن کمشن میں منعقد ہوگا۔