• news

سینئر قانون دان ارشد محمود کیانی ڈپٹی اٹارنی جنرل مقرر

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سینئر قانون دان ارشد محمود کیانی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔ ارشد محمود کیانی اسلام آباد بار کے سینئر ممبر اور سابق سیکرٹری ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف سٹیفورڈ شائر سے لیگل پریکٹس میں ایل ایل ایم کیا ہے۔ وہ 2014ء سے بطور سٹینڈنگ کونسل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کام کررہے تھے۔ اپنی تعیناتی پر ارشد محمود کیانی نے وزیر قانون زاہد حامد ‘ معاون خصوصی برائے قانون وپارلیمانی امور بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن