تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کیلئے کام شروع کر دیا
لاہور (خبر نگار) پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اسلام آباد کے اہم دفاتر خصوصاً الیکشن کمیشن، ایف بی آر، ایف آئی اے اور نیب کے دفاتر کی راہیں بند کرنا چاہتی ہے کیونکہ ان کو شکوہ ہے ان اداروں نے ان کی شکایت کے باوجود کرپشن روکنے اور تحقیقات کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اس دھرنے میں خواتین کی زیادہ شرکت یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ہر عہدیدار کو مخصوص تعداد میں کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔