• news

پشاور: سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی

پشاور (آن لائن) سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہے غیر ملکی قیدیوں کو مسجد میں رکھا جانے لگا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر داخلہ خیبر پی کے نے وزیر اعلی پرویز خٹک کو مراسلہ بھیجا ۔ جس میں صوبائی وزیر داخلہ نے پرویز خٹک کو آگاہ کیا ہے کہ سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہو گئی ہے سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی تعداد 2900 ہو گئی ہے جو گنجائش سے زیادہ ہے سینٹرل جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے باعث غیر ملکی قیدیوں کو مسجد میں رکھا جا رہا ہے جو امن و امان میں خرابی کا باعث ہو سکتے ہیں صوبائی وزیر داخلہ نے وزیر اعلی پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی سکیورٹی پریزن مردان جیل کو سینٹرل جیل کا درجہ دیا جائے تاکہ گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو مردان جیل میں رکھا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن