کراچی: کانگو وائرس کا ایک اور مریض چل بسا، بہاولپور میں مشتبہ نوجوان ہسپتال داخل
کراچی + بہاولپور (این این آئی+ نامہ نگار) شہر قائد میں کانگو کے مرض میں مبتلا ہو کر ایک اور مریض چل بسا جس کے بعد رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق کانگو میں مبتلا دیگر افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ ادھر بہاولپور میں کانگو وائرس کے شبے میں 20 سالہ نوجوان کو وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بہاولنگر کے عامر کو تین روز قبل سرجری کیلئے داخل کرایا گیا تھا جہاں اسکے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ سے کانگو بخار کا شبہ ہوا تو مریض کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا جبکہ اسکے خون کے نمونے اسلام آباد بھجوا دئیے گئے ہیں۔