مانانوالہ: کار نے موٹر سائیکل سوار نوبیاہتا جوڑے کو کچل دیا‘ شوہر جاںبحق‘ دلہن شدید زخمی
مانانوالہ (نامہ نگار) تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار نوبیاہتا جوڑے کو کچل دیا‘ خاوند جاں بحق، بیوی شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ پیراں اوکاڑہ کا رہائشی محمد یاسین گزشتہ روز مانانوالہ میں مقیم اپنے عزیزوں سے مل کر بیوی صغریٰ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر واپس جا رہا تھا ویلکم گیٹ مانانوالہ کے قریب لاہور سے فیصل آباد جانے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں یاسین موقع پر دم توڑ گیا‘ بیوی صغریٰ بی بی کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ پہنچایا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی گئی ہے۔ حادثے کا مرتکب کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ متوفی کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی، اچانک موت کی اطلاع پر خوشیوں بھرے گھرانے میں صف ماتم بچھ گئی۔