• news

پشاور میں رواں برس 33 افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار، تاجر حلیم جان، سکول پرنسپل عابد رضا، کرنل طارق غفور، ایف سی، آرمی کے 6 اہلکار شامل

پشاور (این این آئی) پشاور پولیس نے رواں برس ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے افراد کی تفصیلات جاری کر دی۔ فہرست کے مطابق یکم جنوری سے ستمبر تک شہر میں مجموعی طور پر 33افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں معروف تاجر حاجی حلیم جان نجی سکول کے پرنسپل عابد رضا، سکیورٹی اہلکار کرنل طارق غفور، فرنٹیر کانسٹیبلری اور آرمی کے 6 اہلکار بھی شامل ہے۔ رواں سال ٹاگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی آئی ہے تاہم پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی ملکر ان تمام کیسز پر کام کر رہی ہے جس میں کافی حد تک کامیابی بھی مل چکی ہے۔ محرم سے قبل تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ایک ٹارگٹ کلر پولیس کے ساتھ مقابلہ میں بھی مارا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن