• news

پاکستان کو جدید جنگی طیاروں کی فراہمی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا: سی ای او روسی روزئیک کارپوریشن

ماسکو (نیٹ نیوز) روسی روزئیک کارپوریشن کے سی ای او سرگئی کیمی زوف نے کہا ہے کہ روس نے پاکستان کے ساتھ جنگی طیاروں اور دوسرے فوجی سامان کی فراہمی کا کوئی معاہدہ نہیں کیا، پاکستان کو جدید ترین فوجی طیارے فراہم نہیں کر رہے، پاکستان کو صرف ہیلی کاپٹر دیئے ہیں جو صرف ٹرانسپورٹ مقاصد کیلئے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ فوجی مشقیں پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کو مستحکم بنانے کیلئے اہم تھیں، اس کا مقصد داعش سے لڑنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن