• news

لندن سے تعلق ختم کر دیا‘ صبر کا امتحان لینا بند کیا جائے: فاروق ستار‘ ایم کیو ایم پاکستان کا شوشہ فاروق ستار اینڈ کمپنی نے چھوڑا: حسن ظفر

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو تقسیم در تقسیم کیا جا رہا ہے۔ لندن سے لاتعلقی کرکے ہم نے قربانی دی۔ ہمارے صبر کا امتحان لینا بند کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا ایم کیو ایم لندن سے تعلق ختم کر دیا ہے۔ ہماری سیاسی اور سماجی آزادی روک دی گئی ہے جبکہ ایم کیو ایم لندن کے رہنما حسن ظفر نے کہا ہے ایم کیو ایم پاکستان کا شوشہ فاروق ستار اینڈ کمپنی نے چھوڑا۔ متحدہ میں نہ پاکستان ہے نہ لندن یہ صرف ایم کیو ایم ہے۔ ہمارا نام صرف متحدہ قومی موومنٹ ہے۔ بانی ایم کیو ایم کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔ ایم کی ایم کو پاکستان یا لندن سے نہ جوڑا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن