چینی شہر ہانگژو 2022ءکے ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)چینی شہر ہانگژو 2022ءمیں شیڈول ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ ہانگژو میگا گیمز کی میزبانی کرنے والا چین کا تیسرا شہر بن جائے گا، اس سے قبل بیجنگ اور گوانگ ژو بھی میگا گیمز کی میزبانی کر چکے ہیں، بیجنگ نے 1990ءاور گوانگ ژو نے 2010ءمیں گیمز کی میزبانی کی تھی۔ اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے چینی شہر ہانگژو کو میگا گیمز کی میزبانی دینے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے قبل بیجنگ بھی 2022ءونٹراولمپکس گیمز کی میزبانی کا حق حاصل کر چکا ہے جس کا مطلب ہے کہ چین ایک ہی سال میں دو بڑے میگا گیمز کی میزبانی کرے گا۔