قومی ٹینس کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں : ذوالفقار گھمن
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ہمارے ٹینس کے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، ٹینس کے فروغ کیلئے رشید ملک نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ،یہ ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، ٹینس کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کریںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رشید ملک کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔