پاکستان کے 5 ویٹ لفٹر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا چلے گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے5ویٹ لفٹرز یوتھ ورلڈ اور کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانہ ہوگئے ۔یوتھ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 20 سے 25 اکتوبر اور کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 26 سے 30 اکتوبر ملائیشیا کے ساحلی شہر پینانگ میں ہو گی ۔کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں یوتھ ، جونیئر اورسینئرز کے مقابلے ہوں گے۔ ان ایونٹس میں شرکت کے لیے پاکستان کے پانچ ویٹ لفٹرز طلحہ طالب، فرحان امجد، محمد ثاقب، عبدالرحمان اور محمد نوح دستگیر بٹ ملائیشیا روانہ ہو گئے۔