• news

ریو اور پیرا اولمپکس کے فاتح برطانوی کھلاڑیوں کی پریڈ

مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) ریو اولمپکس اور پیرا اولمپکس کے فاتح برطانوی کھلاڑیوں نے مانچسٹر میں ہونے والی پریڈ میں حصہ لیا، تقریب میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی، بارش کے باوجود عوام کا جذبہ دیدنی تھا۔ لوگ سنہری ہیٹ پہنے اپنے کامیاب کھلاڑیوں سے والہانہ محبت کا اظہار کر رہے تھے۔ مارچ کا آغاز سائس اینڈ انڈسٹری میوزیم سے ہوا اور البرٹ سکوائر پر اختتام پر ہوا۔ سٹیج پرکامیاب 400 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا۔ ریو اولمپکس میں برطانوی کھلاڑیوں نے67 تمغے جیتے۔ پیرا اولمپکس میں 147 میڈل جیتے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین کھلاڑی بھی شریک تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن