پاکستان اے 512رنز پر آو¿ٹ ‘زمبابوے پر 113رنز کی برتری حاصل کرلی
بلاوایو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اے ٹیم چار روزہ میچ زمبابوے کے خلاف 512رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ قبل ازیں پہلی اننگز میں زمبابوے نے 346رنز بنائے تھے ۔اس طرح پاکستان نے زمبابوے کیخلاف 113رنز کی برتری حاصل کرلی۔ دوسری اننگز میں زمبابوے اے نے 2وکٹوں کے نقصان پر 53رنز بنائے۔قومی اے ٹیم کی جانب سے شاداب خان 132‘ سعد علی97‘ زین عباس 78رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے ویٹوری نے 3‘ ممبا اور نایامبا نے دو دووکٹیں حاصل کیں۔