• news

قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آغاز، 100 سے زائد ٹیمیں شریک

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) رینجرز ہیڈ کوارٹرز لاہور کے پولو گراﺅنڈ میں قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ شروع ہو گئی ہے،نیزہ بازی کے یہ مقابلے 20 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ میں 100 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے قومی چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں اعلی فوجی وسول شخصیات رینجرز افسروں اور جوانوں کے علاوہ رینجرز پبلک سکول کے طلباﺅ طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے نیزہ بازی کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دلوں پر اپنی مہارت ، چابکدستی اور بہادری کے نقوش ثبت کئے۔ چیمپئن شپ کے نمائشی مقابلوں میں پنجاب کلب، رینجرز پنجاب ،غازی راوی اتحاد کلب اور نتھو شیرازی کی ٹیموں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔ بہاولپور سے صادق پبلک سکول کی لڑکیوں کی ٹیم نے چیمپئن شپ میں خصوصی شرکت کی اور 10 پوائنٹس حاصل کئے۔

ای پیپر-دی نیشن