• news

راہداری منصوبے کی ادائیگیوں کے باعث پاکستان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے:آئی ایم ایف

واشنگٹن (صباح نیوز)آئی ایم ایف نے متنبہ کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے سبب ترسیلات زر کی برآمد کے مسائل سے پاکستان کو بہتر طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہو گی۔ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ہونے والی سرمایہ کاری جہاں ملک کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کا سبب بنے گی، وہیں یہ خدشہ بھی ہے کہ ان منصوبوں میں ہونے والے سرمایہ کاری کی ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستان کو ایک مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے حال ہی میں مکمل ہونے والے پروگرام کے مختصر اقتصادی جائزے میں کہی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے اس اقتصادی منصوبے کے سبب ’’پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ سے ملکی معیشت تیزی سے ترقی کر سکتی ہے‘‘۔ تاہم ملک کو اقتصادی خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن