پاکپتن:دیرینہ رنجش پر 5 افراد نے دیہاتی پر تیزاب پھینک دیا
پاک پتن (نامہ نگار) دیرینہ رنجش پر پانچ افراد نے دیہاتی پر تیزاب گر ا دیا ۔بتا یا گیاہے گائوں71/D کی رہائشی سکینہ بی بی کے شوہر غلام رسول کی اکرم کے ساتھ راستے کی وجہ سے جھگڑا ہو ا تھا جس کی رنجش پر ملزم رات کی تاریکی میں دیہاتی کے گھر میں گھس گئے کتے کے بولنے کی آواز پر اہل خانہ بیدا ر ہو ئے جنہوں نے دیکھا کہ اکر م وغیرہ پانچ افراد غلام رسول پر تیزاب گرا رہے ہیں وہ اہلخانہ کو دیکھ کر فرارہو گئے۔ غلام رسول کا چہرہ ،کان اور بائیں ہاتھ کا کچھ حصہ جل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔