دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جو کامیابی حاصل کی وہ کوئی ملک نہیںکرسکا:جی او سی مالاکنڈ
تیمرگرہ (آن لائن) جنرل کمانڈنگ آفیسرملاکنڈدویژن میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پندرہ سال دہشت گردی کیخلاف مشکل جنگ لڑی ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے جو کامیا بی حاصل کی ہے وہ تاحال کسی بھی ملک نے حاصل نہیں کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے ایف سی چھائونی بلامبٹ میں بلدیاتی نمائندوںکے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جرگہ میںکمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل خالد محمودشفیع ڈپٹی کمشنر دیر لوئر عرفان اللہ خان وزیر، ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب خان، ضلع کونسل کے چیئرمین حاجی رسول خان سمیت اعلیٰ فوجی وسول آفسران مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور بلدیاتی نمائندوںنے شرکت کی۔