نادرا کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواست، کسی افسر کے پیش نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم
اسلام آباد (وقائع نگار) کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کے معاملہ پر عدالت عالیہ نے نادرا حکام کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے نادرا بلوچستان سے چھ سال بعد کنٹریکٹ پر نکالے گئے ملازمین کے کیس کی سماعت کی، نادرا کی طرف سے کوئی افسر پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرایا جائے۔