• news

سرائے مغل میںخاتون سے اجتماعی زیادتی‘ پسرورمیںاوباش نے ماں‘ بیٹی کو بے آبرو کر دیا

لاہور (نامہ نگاران) اوباش نے ماں‘ بیٹی کو نشہ آور مشروب پلاکر ہوس کا نشانہ بنا دیا‘ دیگر واقعات میں خاتون سے اجتماعی زیادتی جبکہ شادی شدہ خاتون اور لڑکے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سرائے مغل کی نواحی آبادی کوٹ اکبرخان کی رہائشی شاہدہ کھیتوں میں جا رہی تھی کہ احسان‘ جعفر اور عمران نے اسے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پسرور میں رحمان پورہ کے سلیم عرف ٹکا نے محلہ کھوکھراں کے ایک گھر میں داخل ہوکر (ل) اور اسکی 15سالہ بیٹی (و) کو دھوکے سے نشہ آور مشروب پلاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا مئوقف ہے کہ اس نے خاتون اور اس کی بیٹی کیساتھ زیادتی نہیں کی‘ الزامات بے بنیاد ہیں۔ ملزم کے انکار پر پولیس نے ملزم اور زیادتی کا شکار ماں بیٹی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکپتن کے نواحی گائوں بیلی دلاور کا رہائشی ارسلان کریانہ سٹور پر سویا ہوا تھا لیاقت وغیرہ 2 افراد نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ساہیوال کے نواحی گائوں چک 88/6 آر میں مشتاق کی بیوی گھر میں اکیلی تھی کہ اورنگزیب نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعات کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن