بیٹے کو عدالت پیش نہ کرنے پر یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی گارڈین کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بیٹے کو عدالت میں پیش نہ کرنے پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ جج ملک اویس نے کیس کی سماعت کی۔ فضہ بتول کے سابق شوہر خرم خان نے عدالت میں بچے کی حوالگی کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ خرم خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا بار بار عدالتی حکم کے باوجود فضہ گیلانی نہ خود پیش ہو رہی ہے اور نہ ہی اسکے بیٹے اسفند کو عدالت میں لا رہی ہے۔