خالد محمود ریلوے ورکشاپ ڈویژن کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر
لاہور (نمائندہ سپورٹس) نامور کرکٹر خالد محمود کو ریلوے ورکشاپ ڈویژن کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے جاوید اقبال وائس کوچ ہونگے، خالد محمود کے تقرر پر قومی امن کمیٹی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر، معروف سیاسی رہنما ذکریا بٹ، خالد پرویز، ارشاد عالم شاد، چودھری لئیق احمد، اعجاز احمد، مکرم شاہ نقوی، امجد عبید، نور حسین، منظور حسین اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔