شاہد آفریدی کی سوانح حیات اگلے برس شائع ہوگی
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) کرکٹرشاہد خان آفریدی کی سوانح حیات اگلے سال شائع کی جائیگی۔کتاب کا نام ’شاہدآ فریدی: این ٹوبائیوگرافی‘ ہے جسے ایمی ایوارڈز میں نامزد صحافی وجاہت ایس خان نے تحریر کیا ہے، کتاب میں آفریدی کی زندگی کی داستان بیان کی گئی ہے۔ آفریدی نے بتایا کہ کتاب میں آپ وہ کہانیاں پڑھیں گے جن کے بارے میں، میں نے کبھی بات نہیں کی، اپنی ہار، اپنے ڈر، اپنے بھروسے کو لے کر کہنے کو بہت کچھ ہے۔