• news

ٹیسٹ رینکنگ:پاکستان کی دوسری پوزیشن ‘ یونس خان پانچویں، یاسر شاہ چھٹے نمبر پر

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔پاکستان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت پہلے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، سری لنکا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پہلے،انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے ‘جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ تیسرے‘نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چوتھے، پاکستان کے یونس خان پانچویں، بھارت کے اجنکیا ریحانے چھٹے، آسٹریلیا کے کرس ووگز ساتویں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز آٹھویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نویں اور انگلینڈ کے ایلسٹر کک دسویں نمبر پر ہیں۔بائولرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشوین پہلے‘ جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین دوسرے‘ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے‘ انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ چوتھے، سری لنکا کے ہیراتھ پانچویں، پاکستان کے یاسر شاہ چھٹے، بھارت کے جدیجہ ساتویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ویگنر نویں اور جنوبی افریقہ کے فلینڈر دسویں نمبر پر ہیں۔اظہر علی پانچ درجہ ترقی کر کے 12ویں رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔ محمد عامر 60ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ واش شاہینوں کیلئے اہم ہوگیا۔دوسری پوزیشن کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو باقی دو ٹیسٹ بھی جیتنے ہوں گے ورنہ پوزیشن اگر مگر کا شکار ہوجائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن