گوجرانوالہ: نندی پور پاور پراجیکٹ سکینڈل کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ سکینڈل سے متعلق دائر درخواست پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک بھٹی نے عدالت میں زیر سماعت نندی پور پاور پراجیکٹ سکینڈل سے متعلق درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار منظور قادر بھنڈر ایڈووکیٹ کے بیرون ملک ہونے کے باعث آئندہ کارروائی کیلئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔