علامہ شاہ تراب الحق کی زندگی خوف الٰہی اور عشقِ رسولؐ سے عبارت تھی، علامہ راغب نعیمی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ علامہ شاہ تراب الحق قادری ؒکی زندگی خوف الٰہی اورعشق رسول ؐ سے عبارت تھی، آپ ؒ کی عظیم دینی وملی اورمسلکی خدمات کو کبھی بھی نہیں بھلایا جاسکے گا،انہوںنے اپنی زندگی علم کے فروغ اورنسل انسانی کے فلاح وبہبود میں گزاری۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شاہ تراب الحق قادری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مولانا محبوب احمدچشتی،ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدعارف حسین،مفتی محمدہاشم رضوی،مفتی فیصل ندیم،مولانا غلام مرتضی نقشبندی سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورمدرسین بھی شریک تھے۔