• news

مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر) نیو کریسنٹ ایجوکیشن سسٹم حیدر روڈ کے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے حمایت اسلام طیبہ کالج‘ گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ ہائی سکول اچھرہ‘ یونیک ہائی سکول گلبرگIII‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بابِ پاکستان والٹن روڈ‘ گورنمنٹ ہائی سکول‘ والٹن روڈ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کاچھا‘ کاہنہ نو‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کاچھا کاہنہ نو کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد554تھی۔

ای پیپر-دی نیشن