• news

شنگھائی پل اور اطراف میں تجاوزات کی بھرمار ،شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا

کاہنہ (نامہ نگار ) چونگی امر سدھو میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گئے شنگھائی پل کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے جس کو مقامی انتظامیہ نے بد صورتی میں تبدیل کر دیا کوٹ لکھپت ٹریفک سیکٹر کے وارڈنوں کی ملی بھگت سے شنگھائی پل کے چاروں اطراف اومنی بسوں چنگ چی رکشاوں ویگنوں کے مالکان نے سٹینڈ بنا لئے ہیں اورلوگوں نے شنگھائی پل کے اوپر اور نیچے اپنی تجاوزات قائم کر لیںجس سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے اور ٹریفک وارڈن دور دور تک نظر نہیں آتے اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شنگھائی پل کے چاروں اطراف سٹینڈ اور تجاوزات کو فوری ختم کر کے شنگھائی پل کاحسن بحال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن