میرے شناختی کارڈ کی معطلی غیر آئینی، غیر اخلاقی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے: محمد احمد لدھیانوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت والجماعت کے سربراہ و دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما ء علامہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ ان کے شناختی کارڈ کی معطلی غیر آئینی، غیر اخلاقی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاٖ ف ورزی ہے ،اس طرح کے آ مرانہ اور ظالمانہ فیصلوں سے ہماری پر امن پالیسیوں اور جدوجہد کو سبو تاژ کر کے ہمیں اشتعال دلا کر ریاست میں مزید انتشار اور تشدد کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اس موقع پر محب وطن قوتیں ،سیاسی رہنمائ،صحافی ،وکلا برادری ،اور نسانی حقوق کی تنظیمیں اس غیر آئینی اور آمرانہ فیصلے کے خلاف آواز اٹھائیں۔