چین اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پہلی مرتبہ جنگی مشقیں کیں: بھارتی میڈیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور چین کی فوجوں نے پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں مشترکہ جنگی مشقیں کی ہیں تاہم ان کا مقصد پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں زلزلے یا کسی دوسری قدرتی آفت کے آنے پر امدادی کارروائیوں اور علاج کی سہولیات کو فوج اور متاثرہ شہریوں تک مربوط اندازمیں پہنچانے کا جائزہ لینا تھا۔ اس سے قبل 6 فروری کو اس طرح کی پہلی مشق ایل اے سی کے پار چینی علاقے میں پہلی مرتبہ ہوئی تھی۔ بدھ کو ہونے والی مشق ”ہاتھوں میں ہاتھ“ سیریز کی مشقوں کا تسلسل تھی۔