10سال بعد آل پاکستان انٹر کلب ہاکی چےمپئن شپ کرانے کا فےصلہ خوش آئند ہے، عرفان الحسن بھٹی
لاہور( نمائندہ سپورٹس) بھلیر ہاکی کلب ننکانہ کے صدر عرفان الحسن بھٹی کا کہنا ہے کہ دس سال بعد آل پاکستان انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ کروانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ کسی فیڈریشن کی موجود انتظامیہ اس اقدام پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ اس ایونٹ سے ملک بھر میں ہاکی سرگرمیوں کو فروغ ملیگا۔ حقیقی ہاکی کلب سامنے آئیں گے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر قومی کھیل کو ماضی والے مقام پر لے جانے کی مکمل اہمیت رکھتے ہیں۔ ہاکی پلئیرز کی ملازمتوں کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے ایسے کھیل دوست اقدامات سے ہاکی دوبارہ میدانوں میں ہوتے ہوئے نظر آئیگی۔