بچوں کے اغوا کی روک تھام کیلئے پشاور کے ہسپتالوں میں 700 کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ
پشاور (بی بی سی ڈاٹ کام) پشاور ہائیکورٹ کے ایک حکم پر صوبے میں بچوں کے اغوا کی روک تھام کے لئے ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے ان کی سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے صرف گائنی وارڈ میں 40 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ ہسپتال کے اہلکار برائے تعلقات عامہ جمیل شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اب تک کل 96 کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صرف لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 160 کیمرے آئندہ چند ماہ میں تنصیب کر دئیے جائیں گے۔