عمران خان اسلام آباد کی بجائے خیبر پی کے پر توجہ دیں: آغا رضی خان
لاہور (پ ر) چندہ جمع کر کے کوئی تحریک کامیاب بنائی نہیں جا سکتی۔ عوام سے سیاست کے نام پر پیسے بٹورنے والے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما آغا رضی ناصر خان نے کہا کہ عمران خان پہلے اپنے صوبے پر توجہ دیں پھر اس کے بعد پنجاب کا رونا روئیں۔ پاکستان اس وقت نواز شریف جیسے محب وطن قائد کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔